اسپشل اسٹوری

مونچھ والی خاتون

نئی دہلی: آپ نے اکثرمردوں کے چہرے پرمونچھ دیکھی ہوگی لیکن آپ کو مونچھ والی خاتون کے بارے میں جان کرحیرت ضرور ہوگی لیکن یہ سچ ہے۔ کیرالہ کے کنور ضلع کی رہنے والی 35 سالہ شائجا ان دنوں اپنی منفرد شناخت کی وجہہ سے سرخیوں میں ہے، درحقیقت شائجا کو مونچھیں رکھنا پسند ہے، وہ اپنی مونچھ سے پیارکرتی ہیں۔

بہت سی خواتین کی طرح اس کے اوپری ہونٹ پربہت زیادہ ہے۔ یہی نہیں اس کی بھنویں اور چہرے کے دیگر بال بھی تیزی سے بڑھتے ہیں۔ یہ خاتون اپنے چہرے کے بال صاف نہیں کرتی جس کی وجہہ وہ بڑھ گئے ہیں۔ پہلے وہ بال نکالا کرتی تھی لیکن پانچ سال سے انھوں نے چہرے کے بال نکالنے بند کردئیے کیونکہ وہ گھنے ہورہے تھے جس کی وجہہ سے وہ مونچھوں کی طرح نظرآتےہیں۔ شائجا اس طرح کی پہلی خاتون نہیں ہے بلکہ انگلینڈ میں رہنے والی 31 سالہ ہرنام کور بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ حال ہی میں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے ہرنام نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے خواتین کو چہرے پربال بڑھنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ جب ہرنام 11 سال کی تھی تو کے چہرے پر بال آنے لگے۔

جب اس کی ماں اسے 12 سال کی عمر میں ڈاکٹر کے پاس لے گئی تو پتہ چلا کہ اسے پولی سسٹک اووری سنڈروم ہے جس کی وجہہ اس کے بالوں کی نشوونما بہت زیادہ تھی، ان دونوں خواتین نے اپنے چہرے کے بالوں کو قبول کرلیا ہے اوروہ شرمندہ بھی نہیں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button