اسپشل اسٹوری

20 سال بعد،ہندوستانی لڑکی یاسمین کوپاکستان میں مقیم والدہ کو سوشل میڈیا نے ملایا

ممبئی: سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک بیٹی کی اپنی ماں سے 20 سال بعد ملاقات ہوئی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی حمیدہ بانو ایک ایجنٹ کے ذریعہ تلاش معاش کیلئے قطرروانہ ہوئیں۔ وہ وہاں پکوان کا کام کررہی تھیں۔ سال 2002 میں وہ ایک ایجنٹ کے ذریعہ دبئی روان ہوئی اور20 سال سے وہ اپنے مکان واپس نہیں آئیں۔

خاتون کی بیٹی یاسمین شیخ اپنی ماں کی تلاش میں تھی اس دوران اسے معلوم ہوا کہ اسکی والدہ پاکستان میں ہیں، لڑکی نے اپنی والدہ کی واپسی کیلئے حکومت کی مدد طلب کی، معلوم ہوا کہ ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار خاتون پاکستان پہنچ گئی اوراس نے ایک شخص سے شادی کرلی اوراس سے اسے ایک بیٹی ہے۔ اس خاتون کی زندگی پرمبنی کہانی سماجی جہد کارولی اللہ معروف نے اپنے یوٹیوب چینل پرنشرکی جسے انھوں نے شیئرکیا۔

خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اورممبئی کے سماجی کارکن شیخ نے یہ کہانی سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جو یاسمین شخ اوران کے ارکان خاندان تک پہنچی اورانھوں نے حمیدہ بانو سے فون پرویڈیو کال کے ذریعہ بات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button