اسپشل اسٹوری

تم بہت موٹی ہوگئی ہو، میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ وزن بڑھنے پرشوہرنے دے دی بیوی کو طلاق

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے، ایک خاتون کو اس کے شوہر نے صرف اس لیے طلاق دے دی کیونکہ وہ شادی کے بعد موٹی ہو گئی تھی۔ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف تین طلاق کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

واقعہ میرٹھ کے کیتھور قصبہ کا ہے۔ اپنی شکایت میں 28 سالہ خاتون نجمہ بیگم نے کہا کہ اس کے شوہر محمد سلمان نے اس لئے اسے طلاق دے دی کیونکہ شادی کے بعد اس کا وزن بڑھ گیا تھا۔ خاتون نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا بھی الزام لگایا ہے۔ ان دونوں کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی اورانھیں ایک بچہ ہے۔ اب دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نجمہ بیگم کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس کے شوہرکے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون تھائرائیڈ سے متاثرہے جس کی وجہہ سے ان کا وزن بڑھ گیا۔ حالانکہ خاتون نے وزن کم کرنے کی کوشش تاہم وہ ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button