اسپشل اسٹوری

بچے کو ڈسنے‌ کے بعد زہریلا سانپ مرگیا، عجیب وغریب واقعہ پر لوگ حیرت زدہ رہ

نئی دہلی: اکثرآپ نے سنا یا دیکھا ہوگا کہ زہریلے سانپ کے ڈسنے سے انسان کی موت ہوجاتی ہے لیکن ریاست بہارمیں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔ ایک سانپ نے بچہ کو ڈس لیا اوربچہ کو ڈسنےکے بعد سانپ ہی مرگیا۔ بہار کے گوپال گنج میں 4 سالہ بچے کوایک سانپ نے ڈس لیا۔ پہلے تو بچے کے گھر والے ڈر گئے کہ اب کیا ہو گا؟ لیکن تھوڑی ہی دیر میں انھوں نے دیکھا کہ بچہ کو تو کچھ نہیں ہوا البتہ زہریلا سانپ تڑپ تڑپ کرمر گیا۔ جب بچے کے گھر والے اس بچہ کو لے کر ڈاکٹرس کے پاس گئے تو وہ بھی یہ واقعہ سن کر حیران رہ گئے لیکن بعد میں انہوں نے بتایا کہ ایسا بھی ممکن ہے۔ اگر بچے کی قوت مدافعت زیادہ ہو تو یہ بھی ممکن ہے۔

دراصل یہ معاملہ بہار کے گوپال گنج کا ہے جہاں ایک 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران بچے کو سانپ نے ڈس لیا اور سانپ کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بارے میں بچے کی والدہ نے بتایا کہ وہاں بہت سے دوسرے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے اس واقعہ کو دیکھا۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد بچہ روتا ہوا گھر آیا تو اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ بچے کی والدہ نے بتایا کہ جب اس کے ماموں نے مردہ سانپ کو باہر دیکھا تو انہیں یقین نہیں آیا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا ہجوم یہ جاننے کے لیے جمع ہوگیا کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ مقامی ڈاکٹر منموہن نے بتایا کہ ہر انسان کے اندر قوت مدافعت ہوتی ہے، ہوسکتا ہے اس بچے کے اندر قوت مدافعت بہت زیادہ تھی جس کی وجہہ سے سانپ مرگیا۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے اور پورے علاقے میں طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button