جنرل نیوز

وزیر تارک راماراو کا منگل کو نارائن پیٹ کا دورہ _ 184 کروڑ روپے کے کاموں کا رکھیں گے سنگ بنیاد و افتتاح

نارائن پیٹ: 23 جنوری (اردو لیکس) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے آج نارائن پیٹ ٹاؤن کے منی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 24 جنوری بروز منگل کو صبح 11 بجے آئی ٹی میونسپل منسٹر و بی آر ایس پارٹی اسٹیٹ ورکنگ صدر کلواکنٹلا تاریک راما روا (کے ٹی آر) کے دورہ نارائن پیٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ میں کے ٹی آر جملہ 184 کڑوڑ 42 لاکھ روپٸے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انکے ہمراہ محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستی وزراء’ ارکان پارلیمنٹ’ و متحدہ ضلع محبوب نگر کے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی نے بتایا کہ کے ٹی آر نارائن پیٹ میں

62 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے کلکٹر آفس کی عمارت’ 38 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع پولیس آفیس کامپلیکس’ دھنواڑہ منڈل میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل آفس’ ایک کروڑ کی لاگت سے سیوالال بھون عمارت’ 56 کروڑ روپے اپک پلی تا کوئل کونڈہ ڈبل روڈ’ 7 کروڑ سے مریکل منڈل کامپلکس’ 2 کروڑ 90 لاکھ روپے نارائن پیٹ رورل پولیس اسٹیشن کی عمارت’ 2 کروڑ 90 لاکھ دھنواڑہ پولیس اسٹیشن کی عمارت’ علاوہ ازیں 6 کروڑ کی لاگت سے تعمیر انٹی گریٹیڈ مارکیٹ’ 47 لاکھ روپے سے تعمیر سکھی سنٹر’ 4 کروڑ روپے سے تعمیر کنڈاریڈی پلی چیرو (منی ٹینک بنڈ) اور 80 لاکھ روپے کی لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ سئینر سیٹزن پارک’ ایک کڑوڑ روپے کی لاگت سے دھوبی گھاٹ کا سنگ بنیاد کا افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں وہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد نارائن پیٹ کے منی اسٹیڈیم گروانڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر اس موقع پر وناجا ضلع پرجا پریشد چیرمین’ صدرنشین بلدیہ گندے چندرکانت’ نائب چیرمین ہری نارائن بھٹٹ ‘ وجئے ساگر’ سدرشن ریڈی ‘ محمد محمود انصاری’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ اے آر الرحمن’ محمد چاند پاشاہ’ دستگیر چاند’ میراں شاہ پوری’ حسن الدین مسعودی’ فضلیت اللہ ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button