اسپشل اسٹوری

میک اپ کے ذریعہ عمرچھپا کر 3 شادیاں کرنے والی 54 سالہ چالباز دلہن

حیدرآباد: اپنی عمر کو چھپاتے ہوئے میک اپ کرکےتین شادیاں کرنے والی ایک چالبازخاتون کا ریاست آندھراپردیش کی پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ تروپتی پولیس کے مطابق پوتورسے تعلق رکھنے والی شراونیا کی پہلی شادی 30  سال قبل روی ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہرسے الگ ہوگئی۔ بعد ازاں اس 54سالہ خاتون نے اپنا نام بدل کرسوکنیہ رکھ لیا اورویلورکے رہنے والے سبرامنیم سے پہلی شادی کو چھپا کردوسری شادی کی۔ اس کے کچھ سال بعد خاتون اپنے ماں باپ کے گھرآگئی اورشوہرکے پاس واپس نہیں لوٹی، معاشی مسائل کے چلتے اس نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔ اپنی بڑھتی ہوئی عمرکو چھپانے اس نے میک اپ کا سہارا لیا اورتمل ناڈو کے گنیش سے تیسری شادی کی۔ شادی کے بعد وہ اپنے سسرال والوں پرجائیداد اس کے نام پرکرنے کیلئے دباو ڈال رہی تھی کہ اس کے شوہرگنیش نے خاتون سے اس کا آدھارکارڈ طلب کیا جس میں اس کے پہلے شوہرکا نام درج تھا۔ اس نے خاتون کی حرکتوں کا علم ہونے پرپولیس سے شکایت کی اورشاطرخاتون پولیس کی گرفت میں آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button