جرائم و حادثات

اسمگلر س سے ضبط شدہ منشیات کی فروخت کا‌ الزام۔حیدرآباد میں سب انسپکٹر پولیس گرفتار

حیدرآباد: منشیات کی اسمگلرس کے پاس سے ضبط شدہ نشہ آور اشیاء فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے حیدرآباد کے ایک سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

سائبر آباد کمشنریٹ کے سائبر کرائم سے وابستہ سب انسپکٹر راجندر نے حال ہی میں ریاست مہاراشٹرا میں منشیات کے اسمگلرس کے خلاف ایک آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

 

 

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ضبط شدہ منشیات میں سے کچھ راجندر نے اپنے پاس چھپا کر رکھ لیے تھے۔اس نے یہ نشہ آور اشیاء اپنے گھر میں الماری کے لاکر میں چھپا کر رکھی تھی اور فروخت کرنے کی کوشش میں تھا۔

 

 

باوثوق ذرائع کی اطلاع پر رائے درگم پولیس نے سب انسپکٹر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے منشیات ضبط کر لیے اور اس کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button