اسپشل اسٹوری

حیدرآباد، نوجوان کی جان بچانے والے پولیس ملازم بیگ کو کمشنر پولیس کی مبارکباد

حیدرآباد: سائبر آباد‌ کے‌کمشنر پولیس اسٹیفن رویندرا نے بارش کے پانی میں بہہ جانے‌سے ایک نوجوان کو بچانے والے ملازم پولیس بیگ اور دیگر عملہ کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔آج موسلادھار بارش کی وجہ سے حمایت ساگر ریزروائر کے 4 گیٹ 2 فٹ بلندی تک کھول دیئے گئے‌جس کے نتیجہ میں راجندر نگر سروس روڈ پر پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

تقریباً 4:45 بجے، ایک بائک پر سوار شخص خلیج خان درگاہ سے شمس آباد کی طرف حمایت ساگر سروس روڈ پل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران بارش کے پانی میں پھنس گیا تھا اسے بچایا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل بیگ کی قیادت میں ریکوری ویان کے ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیئے اور اس‌کی جان‌ بچائی۔سائبرآباد کمشنر آف پولیس مسٹر اسٹیفن رویندرا آئی پی ایس نے عملہ کی کوششوں کی ستایش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button