انٹر نیشنل

مکہ بس سروس سے ماہ رمضان میں 70 لاکھ افراد مستفیض ہوئے

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض ۔ عمرہ زائرین جنہیں حرم سے دور رہائش ملتی ہے ان کے لئے حرم آنا جانا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے زائرین کی سہولت کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس سروس کا اہتمام کیا۔ رمضان سیزن کے اختتام پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں بس سروس سے رمضان المبارک کے دوران 70 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ بس سروس شہر کے 12 روٹس پرچلائی جارہی ہے۔ سروس کے ذریعے یومیہ 4 ہزار 100 سے زائد ٹرپس کیے جاتے ہیں۔مکہ بس سروس کے ذریعے یومیہ کی بنیاد پر2 لاکھ 58 ہزار 500 افراد نے سفرکیا۔ مجموعی طورپر70 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے مکہ بس سروس سے فائدہ اٹھایا۔واضح رہے مکہ بس شٹل سروس حکومت کی جانب سے تجرباتی بنیادوں پرشروع کی گئی ہے جس سے مکہ مکرمہ کے رہائشی ہی نہیں بلکہ عمرہ زائرین بھی مستفیض ہورہے ہیں۔

تمام روٹس پرچلنے والی مکہ بس سروس مسافروں کوحرم شریف لاتی ہے اوروہاں سے انہیں واپس لے جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button