اسپشل اسٹوری

فیس بک پردوستی۔اترپردیش کے نوجوان کی پاکستانی لڑکی سے شادی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے فرخ آباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان کی ایک لڑکی سے فیس بک کے ذریعہ دوستی ہوئی اوریہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ بعد اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اترپردیش کے نوجوان جمال اس ماہ کے اوائیل میں پاکستان گئے اور 17 جون کو پاکستانی لڑکی ارم سے شادی کرلی۔

جمال کے والد علیم الدین نے کہا کہ اب ہم جوڑے کے ہندوستان واپس آنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، نئے شادی شدہ جوڑے کے یہاں پہنچنے کے بعد رسومات کے مطابق ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس دوران فرخ آباد ضلع انتظامیہ نے اس جوڑے کو ہر طرح

کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔
نوجوان کے والد نے بتایا کہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دلہن کو پہلے ایک سال کا عارضی ویزا مل سکتا ہے جس میں تین سال کی توسیع کی جاسکتی ہے اس کے بعد وہ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت مستقل شہریت کے لیے درخواست داخل کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button