نیشنل

چھتیس گڑھ کے تشدد زدہ علاقے میں مسلم باپ بیٹے کی نعشیں برآمد

حیدرآباد 11 اپریل (اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کے تشدد سے متاثرہ بیمارہ کے  بیرن پور گاوں کے قریب ایک 55 سالہ شخص اور ان کا بیٹے کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ جن کے سر پر زخم کے نشان ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دنعشیں بیرن پور سے تقریباً 5 کلومیٹر دور کورے گاؤں میں پائی گئیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اندر کلیان نے یہ بات بتائی۔ مہلوکین کی شناخت رحیم محمد اور ان کے 34 سالہ بیٹے ایدوک محمد کی حیثیت سے کی گئی جو دونوں بیرن پور کے رہنے والے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نعشوں پر زخم  کے نشان ہیں۔ لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سے معلوم ہو سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ۔8 اپریل کو بیرن پور میں فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ اسکولی بچوں کے درمیان ایک جھگڑے کے بعد یہ تشدد ہوا تھا۔ اس جھڑپ میں ایک 22 سالہ مقامی نوجوان بھونیشور ساہو ہلاک ہوا تھا اور3 پولیس ملازمین زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button