اسپشل اسٹوری

چالان کرنے پر برہم لائن مین نے پولیس اسٹیشن کا برقی کنکشن ہی کاٹ دیا

نئی دہلی: پولیس کی جانب سے چالان کاٹ دینے پربرہم لائن مین نے پولیس اسٹیشن کا برقی کنکشن کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے بریلی ضلع میں پیش آیا۔لائن مین بھگوان سوروپ کو مودی سنگھ نامی پولیس عہدیدار نے ہفتہ کو ہرداس پورمیں موٹر سائیکل پرجاتے وقت روک لیا اور موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کے کاغذات دکھانے کو کہا، لائن مین نے پولیس عہدیدارکو بتایا کہ اس کے گاڑی کے پیپرس گھرمیں ہیں اوروہ فوری گھرجاکرپیپرس لائے گا،تاہم پولیس عہدیدارنے اسے 500 روپئے کا چالان کردیا۔

لائن مین بھگوان سوروپ اس واقعہ پر ناراض تھا اوراس نے پولیس عہدیدارسے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا جس نے اسے چالان کیا تھا۔ اس نےاپنے ساتھیوں کے ساتھ ہرداس پور تھانے کا برقی کنکشن کاٹ دیا جہاں یہ پولیس عہدیدارمتعین ہے۔ لائن مین نے اس کاروائی کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں برقی کا میٹرنہیں ہے اوروہ غیرقانونی طورپربرقی کا استعمال کررہےتھے اس لئے برقی سربراہی منقطع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button