تلنگانہ

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر معمرین اور بیواوں کو 4 ہزار روپے ہر ماہ وظیفہ _ تلنگانہ میں کانگریس کے جلسہ عام سے راہول گاندھی کا اعلان

کھمم _ 2 جولائی ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے پر معمر افراد اور بیواوں کے وظائف کو 4 ہزار روپے کردینے کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بھی کرناٹک کی تاریخ دہرائی جائے گی۔

 

کھمم میں بی آر ایس سے برطرف سابق وزیر جے کرشناراو اور سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی اوردوسروں کے کانگریس میں شمولیت اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارک کی پدیاترا کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ بھاری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  راہول گاندھی نے  بی آر ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا .انھوں نے  کانگریس چھوڑکر مختلف جماعتوں میں شامل ہونے والے سابقہ قائدین دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور واضح کیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کے نظریات رکھنے والے قائدین کو چھوڑکر دوسرے کسی بھی قائد کے لئے کانگریس پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

 

راہول گاندھی نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ جس طرح کرناٹک میں چند ماہ قبل کانگریس پارٹی نے وہاں کی بدعنوان حکومت کو زبردست شکست دی تھی، بہت جلد تلنگانہ میں بھی چندرشیکھرراو کی بدعنوان حکومت کو کانگریس پارٹی بری طرح سے شکست دینے والی ہے

 

راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر معمرین، بیواوں اور دیگر افراد کو دیئے جانے والے پیرانہ سالی کے وظائف کی رقم ہر ماہ 4 ہزار روپے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button