اسپشل اسٹوری

قسمت…لکڑیوں کیلئے گئی تھی جنگل ہاتھ لگا ہیرا

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون کی قسمت اس وقت بدل گئی جب وہ لکڑیاں چننے کیلئے گئی ہوئی تھی کہ اس کے ہاتھ ہیرا لگ گیا۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کا ہے۔ پرشوتم پورسے تعلق رکھنے والی قبائلی خاتون گوندا بائی لکڑیوں کیلئے کل جنگل میں گئی ہوئی تھی کہ اسے ہیرا ملا جس کی قیمت 20 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ہیرا 4.39 کیرٹ کا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹیکس اوررائلٹی کے بعد بقیہ رقم خاتون کے حوالہ کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button