نیشنل

مولانا سلمان ازہری ٹرانزٹ ریمانڈ پر گجرات منتقل۔ احمد آباد اے ٹی ایس دفتر میں ہوگی پوچھ تاچھ

احمد آباد: مشہورمبلغ اسلام مفتی سلمان ازہری کوممبئی کی ایک عدالت نے اتوار کی شام ان کا ٹرانزٹ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں جوناگڑھ لے جانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد انھیں احمد آباد اے ٹی ایس دفتر منتقل کردیا گیا۔

 

مولانا پر مبینہ طورپرنفرت انگیز تقریر کا الزام ہے۔عدالت نے مفتی سلمان ازہری کو 2 دنوں کے لئے گجرات پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔امکان ہے پولیس تحویل کے دوران گجرات پولیس ان سے پوچھ تاچھ کرےگی۔ گجرات پولیس نے چند دن قبل جوناگڑھ میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری اور دو دیگرافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

 

پولیس اتوار کی رات مفتی سلمان ازہری کو ممبئی سے لے کر روانہ ہوئی اور احمد آباد اے ٹی ایس آفیس پہنچ گئی۔ قبل ازیں مولانا کے وکیل عارف صدیقی نے کہا تھا کہ پولیس نے مولانا کے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے درخواست دی تھی ہم نے اس کی مخالفت کی تھی اور ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ہمیں جو نوٹس دینا ضروری ہے وہ ہمیں نہیں دیا گیا۔ ازہری کے وکیل عارف صدیقی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ

 

انہیں 2 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انہیں گجرات کے جوناگڑھ لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button