اسپشل اسٹوری

بندراپنے بچہ کے ساتھ علاج کیلئے ہاسپٹل پہنچ گیا

نئی دہلی: ریاست بہار کے روہتاس ضلع میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ شازوما علاقہ میں واقع ڈاکٹر احمد کے دواخانہ میں ایک بندر اپنے بچے کے ساتھ علاج کے لیے آیا، ڈاکٹر احمد نے دونوں بندروں کا علاج کیا،

بندر اونچی جگہ سے پھسل کرگرنے کی وجہہ سے زخمی ہوگئے تھے اوروہ علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔ بندر اپنے بچے کے ساتھ کرسی پر بیٹھ گیا اور ڈاکٹرنے مرہم پٹی کرتے ہوئے انکا علاج کیا۔ علاج کیلئے بندروں کے دواخانہ پہنچنے پرلوگ حیرت زدہ رہ گئے اوران کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button