انٹر نیشنل

اسرائیل غزہ میں ایک ہفتہ طویل آپریشن کی تیاری کر رہا ہے: اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل کی فوج نے ہفتہ کے روز تصدیق کی کہ اسرائیل غزہ میں ایک ہفتہ طویل آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج اسلامی گروپ حماس کے ساتھ جنگ بندی پر کوئی بات چیت نہیں کر رہی ہے۔

فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج "ایک ہفتے تک آپریشن کی تیاری کر رہی ہے اور فی الحال جنگ بندی کے مذاکرات نہیں کر رہی ہے۔

اسرائیل نے جمعہ سے غزہ کی پٹی میں فوجی اہداف پر حملے شروع کر رکھے ہیں

فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے غزہ کے علاقے میں اسلامی گروپ حماس کے 40 سے زاید ٹھکانوں پر 30 فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں 50 میزائل اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔ جس میں جمعہ کو 8 افراد بشمول ایک پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ہفتہ کو بھی مذید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button