اسپشل اسٹوری

بارش کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی۔ محنتی ڈیلیوری بوائے کی ہر گوشہ سے ستائش، ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: اگر آپ سوشل میڈیا پرایکٹیو ہیں تو امید کہ آپ نے بارش میں بھیگتے ہوئے سویگی ڈیلیوری بوائے کا ایک متاثر کن ویڈیو ضرور دیکھا ہوگا، ایک Swiggy ڈیلیوری ایگزیکٹو کو بارش کے دوران ٹریفک جنکشن پر سگنل کھلنے کے انتظار میں کھڑا دیکھا ہوگا وہ بھیگتے ہوئے چند لمحوں کیلئے سستاتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور کچھ ہی دیر میں یہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔ انسٹاگرام صارف دنیش کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو کو میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم پر 3.6 ملین سے زیادہ لائکس، 32.9 ملین لوگوں نے دیکھا ہے اور 31.6 ہزار سے زیادہ افراد نے تبصرے کئے ہیں۔ کیے افراد نے اس نوجوان کی محنت کی سراہنا کی ہے اور وہیں دوسروں کا احترام کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو آئی پی ایس آفیسر @ipskabra نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور لکھا – بدقسمتی سے @Swiggy میں صرف 5 اسٹارس دئیے جا سکتے ہیں۔ ایسے ایماندار اور محنتی ملازم کے لیے کروڑوں اسٹارس بھی کم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button