اسپشل اسٹوری
87 سال کی عمر میں باپ بنا یہ شخص،بیوی کی عمر 37 سال

نئی دہلی ۔چین کی عصری آرٹ دنیا کے نہایت بااثر مصوروں میں شمار ہونے والے فین ژینگ کی ذاتی زندگی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
انہوں نے خود اعلان کیا ہے کہ 87 سال کی عمر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور گود لیے ہوئے بیٹے سے تمام تعلقات منقطع کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضعیف شوہر اپنی کم عمر بیوی کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی گود میں ان کا بیٹا ہے۔




