اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں 10 روپئے میں ویج بریانی

حیدرآباد: جی ہاں یہ سچ ہے آپ نے ٹھیک پڑھا ہے، حیدرآباد میں صرف دس روپئے میں ویج بریانی فروخت کی جارہی ہے، افضل گنج بس اسٹیشن کے پاس ایک بنڈی پرروزانہ صبح سے رات تک یہ بریانی فروخت کی جاتی ہے جہاں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ چارنوجوانوں نے ملکرکئی سال قبل یہ کاروبارشروع کیا تھا۔

ابتداء میں پانچ روپئے میں ہی ایک پلیٹ بریانی فروخت کی جاتی تھی بعد میں اس کی قیمت دس روپئے کی گئی۔ مسافرین سے بھرے ہوئے افضل گنج بس اسٹاپ کے پاس دس روپئے میں بریانی کھانے والوں کا ہجوم رہتا ہے۔ یہاں دس روپئے میں کھانے کیلئے ایک پلیٹ بریانی دی جاتی ہے جبکہ 20 روپئے 30 روپئے میں پارسل بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button