کل 4 دسمبر کو کب سے کب‌ تک رہے گا سورج گہن

کل 4 دسمبر کو سال کا آخری سورج گہن

حیدرآباد _ جاریہ سال کا آخری  سورج گہن کل  4 دسمبر کو  ہفتہ کو صبح 10بجکر 59 منٹ پر  شروع ہو گا اور دوپہر 12 بجکر 33  منٹ پر مکمل ہو جائے گا

 

ڈاکٹر بی جی سدھارتھ سابق ڈائرکٹر بی ایم برلا سائینس سنٹر نے بتایا کہ 4 ڈسمبر کو ہونے والا سورج گہن مکمل سورج گہن ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ انتارتیکا سے کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس سورج گہن کو دیکھنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ اس کیلئے ایک انتہائی نادر فلکیاتی نظارہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال  سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے دور ہوتا ہے۔ کرہِ ارض سے دوری کی وجہ سے چاند سورج کی روشنی کو پوری طرح سے روکنے سے قاصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی  آگ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔