اسپشل اسٹوری

امریکی لڑکی نے آندھراپردیش کے لڑکے سے کرلی شادی

 حیدرآباد _ امریکی لڑکی اور آندھراپردیش کا لڑکا جو ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھ گئے۔تفصیلات کے مطابق اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے کُپلاواری گوڑم گاوں کے رہنے والے این نارائن راواور اوشارمنی کا بیٹا شیوشنکر ملازمت کے سلسلہ میں امریکہ گیا تھا۔وہ ورجنینا میں آٹھ سال سے ملازمت کررہا تھا۔اس کے دوستوں نے اس کا تعارف امریکی لڑکی ملیساسے کروایااور دونوں میں محبت ہوگئی۔شیوشنکر نے اس بات سے اپنے والدین کو واقف کروایااورشادی کی اجازت مانگی۔ابتدا میں اس کے والدین نے اس شادی کے لئے رضامندی ظاہر نہیں کی تاہم اس نے اپنے والدین کو کسی طرح اس شادی کے لئے رضامند کرلیا۔اس طرح ان دونوں کی شادی ہندورسم ورواج کے ساتھ انجام پائی

متعلقہ خبریں

Back to top button