نیشنل

دہلی اور شمالی ہندوستان کے چند علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے _ پاکستان میں بھی جھٹکوں کی اطلاع

نئی دہلی _13 جون ( اردولیکس) قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے دہلی اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ بھلیسہ گاؤں کے قریب 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

 

تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اسی طرح پڑوسی ملک پاکستان کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں آج دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

 

۔ جس کے بعد عوام اپنے مکانات اور دفاتر سے سڑکوں پر آگئے ۔پاکستان میں بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button