امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کی تنخواہ سن کر آپ رھ جائیں گے حیران !

ممبئی _ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے فلموں اور ٹی وی شوز کے ذریعہ ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پائی جاتی ہے  جب کبھی امیتابھ کسی علاقے میں دکھائی دیتے ہیں تو ان کے چاہنے والے اور شائقین ان سے ملنے اور سیلفیاں لینے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔جس سے امیتابھ بچن کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہجوم سے بچنے کے لیے انھوں نے ایک باڈی گارڈ رکھ لیا ہے جس کا نام جیتندر شکلا ہے

امیتابھ بچن کے پاس  جتیندر شکلا چند  سالوں سے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہا ہے ۔ وہ امیتابھ کے ساتھ ان کے سایہ کی طرح رہتا  ہے۔بتایا گیا ہے کہ جب امیتابھ بچن کورونا سے متاثر ہوئے تھے تو اس یہی باڈی گارڈ نے پی پی ای کٹ پہن کر امیتابھ کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا جتندر شکلا نے بیماری کے دوران ان کی بہت دیکھ بھال کی تھی ۔ امیتابھ بچن اپنے باڈی گارڈ کے لیے سالانہ 1.5 کروڑ ادا کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ  جتیندر شکلا کی ماہانہ تنخواہ 13  لاکھ روپے ہے

امیتابھ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے  باڈی گارڈ کے لیے اتنی تنخواہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ  وہ امیتابھ پر 24 گھنٹوں نظر رکھتا ہے۔ امیتابھ  جب بیرون ملک جاتے ہیں تو جیتندر شکلا بھی ان کے ساتھ رہتا ہے