تلنگانہ

تحقیر عدالت کے کیس میں محمد اظہر الدین تلنگانہ ہائی کورٹ میں حاضر

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس ) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور  سابق کرکٹر محمد اظہر الدین نے تحقیر عدالت کے ایک کیس میں جمعہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں حاضر ہوئے ۔  نلگنڈہ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین کے خلاف تحقیر عدالت کا یہ مقدمہ دائر کیا تھا

 

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والے لیگ میچوں میں انھیں شرکت کی اجازت دینے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی ۔ درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر جان بوجھ کر عمل آوری نہیں کین گئی ۔جس پر  سماعت کرنے والے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ٹی ونود کمارنے اظہر الدین کو ہدایت دی کہ وہ  دو ہفتوں کے بعد ہونے والی سماعت میں حاضر ہوتے ہوئے وضاحت کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button