حیدرآباد میں ملک پیٹ یشودا سے نمس ہاسپٹل کو”دل” منتقل

حیدرآباد _ تلنگانہ میں سڑک حادثہ میں زخمی پولیس کانسٹیبل کے دل کو دوسرے شخص کو عطیہ میں دینے کا نادر واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھمم کا 34 سالہ ویرابابو حیدرآباد کے کونڈا پولیس اسٹیشن کے اسپیشل برانچ میں کانسٹیبل ہے۔ گزشتہ ہفتہ ویرابابو چھٹی پر اپنے گاوں گیا تھا جہاں وہ ۔اس مہینے کی 12 تاریخ کو ذاتی کام کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا  کہ گولاگڈیم میں ایک آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دے دی۔ ویرابابو اس حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا کیونکہ اس کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی ۔

 

ویرابابو کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے مللک پیٹ  یشودا اسپتال لے جایا گیا۔  ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کا  برین ڈیڈ ہوگیا ہے ویرابابو کے گھر والوں نے ڈاکٹروں کی تجویز پر اس کا دل عطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے ساتھ ، نمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ویرابابو کے دل کو ایک باکس میں  ملک پیٹ یشودا ہاسپٹل سے پنجہ گٹہ کے نمس ہاسپٹل منتقل کئے۔تاکہ  ویرابابو کے دل کو نمس میں شریک دوسرے شخص کو ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے ۔جو دل کے مرض میں مبتلا ہے ۔ حیدرآباد پولیس نے ملک پیٹ سے نمس اسپتال تک گرین چینل قائم کرتے ہوئے دل کو منتقل کرنے میں مدد کی۔