معشوقہ سے ملاقات کے سفر میں پاکستان میں گرفتار حیدرآبادی انجینئر وطن واپس

حیدرآباد _ معشوقہ سے ملاقات کے لئے یوروپ جانے کے دوران پاکستان میں پکڑا جانے والا حیدآبادی انجینئر کو پاکستانی حکام نے ہندوستان کے حوالے کردیاگیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا سافٹ ویرانجینئر  پرشانت نے غیر قانونی طورپر پاکستان کی سرحد عبور کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا تقریبا چار سال وہ پڑوسی ملک کی جیل میں مقید تھا ۔اسے اٹاری۔واگھا جوائنٹ چیک پوسٹ پر پاک رینجرس کی جانب سے ہندوستان کے بارڈر سیکوریٹی فورس کے حوالے کردیاگیاجہاں تلنگانہ کے دو عہدیدار اس کو لینے پہنچے۔۔

وہ حیدرآباد میں کمپیوٹرانجینئر کے طورپر ایک کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا تاہم وہ اپریل 2017میں اچانک لاپتہ ہوگیا۔تقریبا 30ماہ بعد اس کے پریشان حال ارکان خاندان کو ٹی وی چینلس کے ذریعہ پتہ چلا کہ اس کو پاکستان میں پکڑا گیا ہے جس پر اس کا خاندان تلنگانہ پولیس سے رجوع ہوا اور اس کی رہائی کے لئے مدد کرنے کی خواہش کی۔اطلاعات کے مطابق پرشانت نے امیگریشن کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ فیس بک پر ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا تاہم جب یہ لڑکی سوئٹزرلینڈ چلی گئی تو وہ کافی مایوس ہوگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پرشانت نے ہندوستان سے پاکستان، ایران اور براہ ترکی یوروپ میں داخل ہونے کا راستہ اختیار کیا تاہم  پاکستان کے بھاولپور میں پاکستانی حکام نے اس کو پکڑلیا تھا