ہندوستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 62 کروڑ سے زائد

حیدرآباد_ انٹرنیٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، سن 2025 تک بھارت میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 90 کروڑ کو عبور کر جائے گی۔ فی الحال انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 62 کروڑ 20 لاکھ ہے۔آئی اے ایم اے آئی کا اندازہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ان کی تعداد میں سالانہ اوسطا 45 فیصد اضافہ ہوگا۔ ت دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد شہری علاقوں کی نسبت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آئی اے ایم اے آئی نے پایا کہ دیہی علاقوں میں ترقی کی شرح 15 فیصد ہے جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے۔ اس وقت دیہات میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 29 کروڑ 90 لاکھ ہے جبکہ شہروں میں یہ تعداد 32 کروڑ 30 لاکھ ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق  دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کا امکان ہے ۔ آئی اے ایم اے آئی نے  پیش قیاسی کی ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کم ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ، دس فعال انٹرنیٹ صارفین میں سے نو روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ میں اوسطا 107 منٹ گزارتے ہیں۔