نیشنل

کرناٹک: برقعہ پہن کرگھومنے والا غیرمسلم شخص پکڑا گیا،بتائی چونکا دینے والی وجہہ

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں ایک ہندو شخص کو پکڑ لیا گیا جو برقعہ پہن کر بس میں سفرکرنے کی کوشش میں تھا۔ برقہ پوش شخص کا تعلق دھارواڑ ضلع سے بتایا گیا ہے اوراس کی شناخت ویر بھدریا کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ بس میں سفر کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ کرناٹک میں شکتی یوجنا کے تحت خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اورمعلوم ہوا کہ اس نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے برقعہ کا استعمال کیا۔

 

 

مقامی لوگوں نے اسے اور وقت پکڑ لیا جب وہ بس اسٹاپ پر تھا۔ پکڑے جانے پر اس نے بتایا کہ وہ صرف بھیک مانگنے کے لیے برقعہ پہنتا ہے لیکن وہاں موجود لوگ اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئے۔ اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس نے شکتی یوجنا کے تحت مفت بس سفر کے لیے برقہ پہنا تھا۔ اس کے پاس ایک خاتون کا آدھار کارڈ بھی دستیاب ہوا۔

 

 

حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے کئی وعدے کئے ہیں۔ پارٹی نے اپنے ایجنڈے میں کہا تھا کہ وہ خواتین کو مفت بس سفر فراہم کرے گی۔ اس کے ایک حصے کے طور پر شکتی یوجنا کے تحت خواتین کو مفت بس میں سفرکی سہولت فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button