تلنگانہ

عادل آباد میں بی جے پی کی جانب سے فلم کیرالا اسٹوری کی نمائش

عادل آباد۔15/مئی(اردو لیکس)عادل آباد ضلع صدر پائل شنکر نے خواتین رہنماؤں اور نوجوان خواتین اور نوجوان طالب علموں کے ساتھ فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھی۔واضح رہے کہ عادل آباد زعفرانی پارٹی کی جانب سے باضابطہ غیر مسلم خواتین اور طالبات کو یہ فلم مفت میں دکھائی گئی۔زعفرانی پارٹی کی جانب سے آئے دن نفرت کو ہوا دینے مختلف پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔جو یہاں کی باشعور عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

 

پایل شنکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ وحشیانہ ہے کہ کس طرح جنونی اور انتہا پسند افراد ہندو خواتین اور ہندو نوجوان طالبات کو پھنسا کر دہشت گرد کیمپوں میں لے جاتے ہیں،ہر نوجوان طالبات کو یہ فلم دیکھنے پر پایل شنکر نے زور دیا۔ اور والدین کو بھی یہ فلم دیکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو انتہا پسندوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، اگر اس طرح کے واقعات ہمارے علاقے میں کسی کی نظر میں آتے ہیں تو ہمیں اس سے موثر انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ہر گاؤں میں ایل ای ڈی سکرین کے ذریعے دکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔اس پروگرام میں بی جے پی ضلع مہیلا مورچہ کی لیڈر،آکولا پروین۔جوگو روی،دنیش ماتولیا،رگھوپتی،ویدا ویاس،رتناکر ریڈی،نکھل مہیندر،ناگیش ریڈی،بھیمسین سنندا ​​ریڈی،دھونی جیوتی آشیش اجے اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button