خاتون نے تین سروں والے بچہ کو جنم دیا

لکھنو_ اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں ایک عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا ۔ ایک نوزائیدہ بچہ 3 سروں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ یہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے گلاری پور سے تعلق رکھنے والی راگنی نے پیر کو اس بچے کو جنم دیا۔ بچہ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ واقعہ مقامی طور پر سنسنی بن گیا۔ راگنی کے افراد خاندان نے بتایا کہ ان کی صحت حاملہ ہونے سے لے کر ڈلیوری تک نارمل تھی۔

لیکن ڈاکٹروں کے ساتھ خاندان کے افراد اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب بچہ تین سروں سے پیدا ہوا ۔ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا کیونکہ اب ماں اور بچہ صحت مند ہیں۔اس بچہ کو دیکھنے راگنی کے گھر پر عوام کا ہجوم ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بھگوان کا اوتار ہے۔