پنشنرس اور بزرگ افراد کو پوسٹ آفس سے لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت

حیدرآباد _ مرکزی اور ریاستی حکومت کے پنشنرس کے لئے خوشخبری ہے۔ معمر شہری اور پنشنرس انڈیا پوسٹ سینٹرس کے ذریعہ اپنی لائف سرٹیفکیٹ اور جیون پرامان خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ  پنشنرس اور بزرگ شہریوں کے لئے ایک بہت بڑی راحت کے طور پر ثابت ہوگا۔ بزرگ افراد کو اپنی لائف سرٹیفیکیٹ لینے کے لئے بینکوں میں جانا پڑتا ہے ۔ وہاں انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے اب انھیں بینک کو جانے کی ضرورت  نہیں ہے۔

بزرگ لوگ اب آسانی سے لائف سرٹیفکیٹ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ ڈاک نے ٹویٹ کیا کہ خدمات مقامی پوسٹ آفس میں واقع سی ایس سی مراکز میں دستیاب ہوں گی۔اس فیصلے سے ریاستوں اور مرکزی حکومت کے  60 لاکھ پنشنرز مستفید ہوں گے۔ جیون پرمان کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعہ لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے پنشنرس کو حکومت کے ذریعہ تسلیم شدہ کسی ایجنسی کے سامنے پیش ہونا پڑتا ہے یا پنشنر کو اس اختیار کے ذریعہ لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہوتا ہے جس کے لئے وہ پہلے کام کرچکا ہے۔ اس کے بعد اسے ایجنسی میں جمع کروانا ہوگا۔ لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے اب وہ قریب ترین پوسٹ آفس سنٹر جاسکتے ہیں۔ نیز ، اگر آپ کے قریب جیون پرمان کیندرس ہیں ، تو آپ اس کے ذریعہ لائف سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان مراکز پر وہ آپ کا آدھار بایومیٹرک لیں گے۔