اڈیشہ کے رکن اسمبلی پورنا چندرا سوین نے دسویں جماعت کا امتحان لکھا

نئی دہلی _ تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمر کی قید نہیں ہے کسی بھی عمر میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے اس بات کو اوڈیشہ کے ایک رکن اسمبلی نے دسویں کلاس کے امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے ثابت کردیا ۔اوڈیشہ میں دسویں جماعت کے امتحانات جمعہ  سے شروع ہوئے۔ بیجو جنتا دل کے رکن اسمبلی پورنا چندرا سوین نے بطور طالب علم دسویں کلاس کا امتحان  لکھا۔انہوں نے فاصلاتی تعلیم میں دسویں کلاس کی تعلیم حاصل کی۔ اوڈیشہ حکومت کورونا کی وجہ سے جاریہ سال امتحانات کے بغیر ہی دسویں جماعت کے تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا۔اور جن طلبہ کو حکومت کے  دئے گئے نشانات پسند نہیں آئے ان کو امتحان لکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ جس پر رکن اسمبلی  پورناچندرا نے اعلی نمبروں کے لیے امتحانات لکھنے کا فیصلہ کیا۔

رکن اسمبلی ایک عام آدمی کی طرح موٹرسائیکل پر سورڈا کے گرلز ہائی اسکول کے امتحانی مرکز پہنچے ۔ وہاں کے عملے نے  تھرمل اسکریننگ کے بعد  انھیں  سینٹر میں جانے دیا۔اس کے بعد رکن اسمبلی نے امتحان لکھا۔پورنا چندرا سوین سارادا اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے