نیشنل

سیلفی لینے کی کوشش۔ ہاتھی نے دو سیاحوں پر کی حملے کی کوشش۔ ویڈیو وائرل

بنگالورو: کرناٹک-کیرالہ سرحد کے باندی پور جنگلاتی علاقہ‌ میں ایک ہاتھی نے سیاحوں پر حملے کی کوشش کی۔‌یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگلی ہاتھی دو افراد کا پیچھا کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب وہ سیلفی لینے کے لیے گاڑی سے اترے تھے کہ ہاتھی نے ان کا پیچھا کیا وہ کسی طرح جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

 

جیسے ہی ہاتھی نے ان کا پیچھا کیا دو افراد سڑک پر دوڑنے لگے۔ ان کے ارکان خاندان بھی ساتھ میں کار میں سوار تھے وہ کار سے مسلسل آوازیں دے رہے تھے، ہاتھی کے تعاقب کے نتیجہ میں دوڑتے ہوئے ایک شخص گر پڑا تاہم وہ کسی طرح بچنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button