کریم نگر کی خاتون شبانہ کی ہمت کو دیکھو_ ناگ سانپ کو ہاتھ سے پکڑ لیا

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ایک خاتون نے بغیر کسی خوف کے ایک سانپ کو پکڑلیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ سانپ سے بغیر کسی ڈر کے یہ خاتون اس کو پکڑ کر شیشے میں ڈال رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے منکماتوٹہ علاقہ میں منگل کی شب ایک ناگ سانپ دیکھاگیا۔مقامی کارپوریٹر جیتندرنے سانپوں کو پکڑنے میں مہارت رکھنے والوں کو اس بات کی اطلاع دی۔شبانہ نامی خاتون اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ وہاں پہنچی اور اس سانپ کو پکڑلیا۔اس سانپ سے خوفزدہ ہوکر کوئی بھی آگے نہیں آرہا تھا تاہم شبانہ نے ہمت دکھاتے ہوئے فوری طورپر اس سانپ کو پکڑلیا۔اس خاتون کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔