دنیا کی سب سے چھوٹی 26 انچ کی گائے

حیدرآباد _ بنگلہ دیش میں ایک گائے اب ایک موضوع بحث بن چکی ہے۔ لوگ اسے دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔ یہ اس لئے کہ اس کے مالک کا دعوی ہے کہ گائے دنیا کی سب سے چھوٹی ہے۔ اس کا نام ملکہ رکھا گیا ہے

شکور ایگرو فارم بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی (26 انچ لمبی) گائے ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ملکہ موجودہ سب سے چھوٹی گائے سے 4 انچ چھوٹی ہے۔ انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ کے لئے درخواست دی۔

لوگ ملکہ کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔ اس چھوٹی سی گائے کے ساتھ سیلفیاں لی جا رہی ہیں ۔ تین دن میں 15 ہزار افراد نے اس گائے کا مشاہدہ کیا ۔