کوویگزین کے دو ڈوز لینے کے بعد کووی شیلڈ ویکسین لینے ایک شخص ہائی کورٹ سے رجوع

نئی دہلی _ کورونا وائرس کی ویکسین کوویگزین کے دو ڈوز لینے کے بعد ایک شخص کووی شیلڈ ویکسین دینے کی درخواست کرتے ہوئے کیرالا ہائی کورٹ سے رجوع ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ کوچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے کورونا کی دو ڈوز کوویگزین کے  لی۔وہ حالیہ دنوں سعودی عرب سے واپس ہوا تھا اور دوبارہ سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھتا ہے اس وقت اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ کوویگزین کی ویکسین خلیجی ممالک میں قبول نہیں کی جا رہی ہے اس بات کا پتہ چلنے کے بعد وہ  خلیجی ممالک میں قبول کی جانے والی کووی شیلڈ ویکسین لینے کے لئے ویکسین سنٹر پہنچا۔لیکن اسے دوسری مرتبہ ویکسین دینے سے انکار کردیا گیا۔جس پر وہ کیرالا ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کووی شیلڈ ویکسین لینے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔اس درخواست پر ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اب دیکھنا ہے کہ اس کیس میں مرکزی حکومت کیا فیصلہ لے گی۔