نیشنل

شاہ رخ خان اورچیف منسٹرآسام کی آدھی رات کو فون پر بات چیت

ممبئی: آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما جنہوں نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ شاہ رخ کون ہیں وہ نہیں جانتے آج انھوں نے ٹویٹرپراطلاع دی ہے کہ انھوں نے رات 2 بجے فون پر شاہ رخ خان سے بات چیت کی۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مجھے فون کیا اور ہم نے دیر رات گئے 2 بجے بات کی۔ انہوں نے اپنی فلم کی نمائش کے دوران گوہاٹی میں پیش آنے والے ایک واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ امن و امان

برقرار رکھنا ریاستی حکومت کا فرض ہے۔ ہم تحقیقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔
ان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور ان سے پوچھا کہ کل تک تو آپ جانتے ہی نہیں تھے کہ شاہ رخ خان کون ہیں اور اب آپ رات کے دو بجے ایک اجنبی سے فون پر بات کر رہے ہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button