معمر خاتون نے چیتے سے لڑتے ہوئے اسے مار بھگایا _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ مہاراشٹر میں ایک معمر خاتون نے انتہائی دلیری کے ساتھ چیتے سے لڑتے ہوئے اسے اپنے بیساکھی سے مار کر اسے مار بھگایا۔خاتون کی دلیری کا یہ ویڈیو جو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا ۔سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے حملہ سے 55 سالہ نرملا دیوی سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ارے ڈیری علاقے میں رہتی ہے وہ 29 ستمبر کو شام 7:47 بجے اپنے گھر کے سامنے بیٹھی تھی۔ اسی دوران نرملا دیوی پر ایک  چیتے نے حملہ کردیا جس میں وہ معمولی زخمی ہوگئی ۔تاہم دلیری کے ساتھ چیتے پر  اپنی بیساکھی  سے حملہ کیا۔  اور زور سے چیخ ماری جس پر  گھر کے لوگ باہر کی طرف نکل گئے ۔ اور  چیتے کے حملے میں زخمی خاتون کو   علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ نرملا دیوی کے چہرے اور ٹانگوں پر معمولی چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔