پرائمری اسکول کا طالب علم ساتھی کے خلاف پنسل چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے پہنچ گیا پولیس اسٹیشن _ اے پی میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

کرنول _ آندھراپردیش میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں پرائمری اسکول کا 6 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھی  کے خلاف پنسل چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔ہنمنت نامی اس لڑکے نے شکایت کی کہ اس کے دوست نے اس کی  پنسل اس وقت بیاگ سے چرا  لی جب وہ اپنا ہوم ورک کر رہا تھا۔ یہ واقعہ کرنول ضلع کے پیڈا کنڈوبر علاقے میں پیش آیا۔  ہینمنت مقامی پولیس اسٹیشن گیا اور پولیس سے پنسل چوری ہونے کی شکایت کی۔ اس نے کہا کہ اس کا دوست ہر روز پنسلیں چراتا ہے۔ وہ پیسے بھی چراتا ہے۔ ہنمنت نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرے۔جس پر پولیس نے اسٹیشن پہنچنے والے بچوں کی کونسلنگ کرتے ہوئے انھیں بھیج دیا۔دلچسپ ویڈیو دیکھیں۔