تلنگانہ میں خاتون نے دیا ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم

سنگاریڈی: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک خاتون نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا۔ سدا شیو پیٹ منڈل کے کمبالاپلی سے تعلق رکھنے والی بالامنی نے سنگاریڈی کے خانگی ہاسپٹل میں چار بچوں کو جنم دیا جن میں ایک لڑکا اورتین لڑکیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹرس کے مطابق ماں اوربچے صحت مند ہیں۔