کریم نگر میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ۔جن میں دو مرد بچے اور دو لڑکیاں شامل ہیں جو جڑواں پیدا ہوئے۔تفصیلات کے مطابق  ضلع کریم نگر کے  ویناوانکا گاوں کی  دو جڑواں بہنوں  نکھیتا اور لکھتا کی شادی قریب کے گاوں کے نوجوانوں سے ہوئی تھی ۔دو دن قبل نکھیتا  کا حمل  آٹھ ماہ  میں داخل ہوا ۔ درد ہونے پر اسے کریم نگر کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز نکھیتا کی ڈیلیوری کی جس نے چار بچوں کو جنم دیا۔ جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چاروں بچے 1 ہزار سے 1500 گرام کے درمیان پیدا ہوئے اور ماں اور بچے صحت مند  ہیں  بتایا گیا ہے کہ نکھیتا کی بڑی بہن لیکھیتا نے اس سال  31 مارچ کو اسی ہاسپٹل میں تین بچوں کو  جنم دیا تھا  جس میں  دو لڑکے ، ایک لڑکی  تھے۔ ہسپتال کی ایک ڈاکٹر شیلجا نے بتایا کہ جڑواں بہنوں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سرجری ہوئی ہے کیونکہ وہ 8 ماہ کے اندر بواسیر میں مبتلا تھیں۔