ایجوکیشن

تلنگانہ میں کل چہارشنبہ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات _ ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی

حیدرآباد _ 27 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ میں چہارشنبہ 28 فروری سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔ صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک امتحان منعقد ہوگا۔ انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کو ملا کر مجموعی طور پر 9 لاکھ 80 ہزار 978 طلبہ اس امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحان کو شفاف انداز میں منعقد کرنے کے لئے 1521 چیف سپرنٹنڈنٹس، 27900 نگران کار، 75 فلائنگ اسکواڈس اور 200 سٹنگ اسکواڈس قائم کئے گئے ہیں

 

امیدواروں کو وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی۔ امتحانی مرکز میں موبائیل فون، الکٹرانک اشیاء یا دوسری کسی چیز کو بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ ہر امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور طلبہ کے لئے پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ ہر امتحانی مرکز میں طبی عملہ کو بھی دستیاب رکھا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button