تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ضعیف شخص نے کی نوجوان بیوہ سے محبت کی شادی

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ منڈل میں ایک 73 سالہ شخص نے 26 سالہ بیوہ سے محبت کی شادی کرلی۔ بھینسہ کے دیگام گاوں میں یہ شادی انجام پائی۔اس ضعیف شخص کی شناخت راتھوڑ کشن کے طورپر کی گئی ہے۔وہ سرکاری ملازم تھا۔وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد وہ تنہازندگی گذاررہا تھا کیونکہ اس کی بیوی کی موت ہوگئی تھی۔اس کو زندگی گذارنے کیلئے خاتو ن کے سہارے کی ضرورت تھی جبکہ سنیتا نامی خاتون کو بھی مرد کے سہارے کی ضرورت تھی۔یہ خاتون بیوہ ہوگئی تھی اور پانچ سال سے وہ تنہازندگی گذاررہی تھی۔اس کو ایک بیٹی ہے۔ان دونوں کی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی اس وقت ہی ان دونوں میں محبت ہوگئی اور ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلہ سے ان دونوں نے گاوں والوں کو واقف کروایا اور ان کی موجودگی میں ایک سادہ تقریب میں شادی کرلی۔