تامل ناڈو کے مجالس مقامی انتخابات میں بی جے پی کے ایک امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا

چنائی _ تمل ناڈو میں حال ہی میں منعقدہ  مجالس مقامی انتخابات میں ، بی جے پی کے امیدوار ڈی کارتک نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا ۔جب کہ اس کے خاندان میں پانچ ارکان ہونے کے باوجود وہ صرف ایک ووٹ حاصل کرسکا ۔کارتک نے کوئمبٹور ضلع کے پیریانیکن پالیم گاوں میں وارڈ ممبر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑا تھا۔نتائج جاری ہونے کے بعد کارتک مذاق کا موضوع بن گیا ہے اور یہ خبر میڈیا کے ذریعے پھیل گئی اور سنگل_ووٹ_بی جے پی کے ساتھ وائرل ہو گئی جو ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہورہی ہے ۔