حیدرآباد میں ایک ہی دن میں 2 ہزار سے زائد افراد نے دیا خون کا عطیہ _ انڈیا بک آف ریکارڈ میں جگہ

حیدرآباد _ تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر حیدرآباد کے یوسف گوڈہ  کے کوٹلہ وجیابھاسخر ریڈی اسٹیڈیم میں جوبلی ہلز کے ایم ایل اے  گوپی ناتھ کے زیر اہتمام میگا خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جو انڈیا بک آف ریکارڈ  میں درج ہوگیا ہے۔ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد میں خون کا عطیہ دیکر قومی ریکارڈ بنایا۔ مجموعی طور پر 2،425 ٹی آر ایس کارکنان ، مداحوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس کیمپ میں خون کا عطیہ دیا، جس سے اسے انڈیا بک آف ریکارڈ میں جگہ ملی۔ پروگرام منیجر ، ایم ایل اے  گوپی ناتھ کو ریکارڈ سرٹیفیکیشن کی سند  انڈیا بک آف ریکارڈ کے ساوتھ انڈیا کے نمائندے ، وسودھا اشوک  سے حاصل ہوا۔

پچھلے سال ، وزیر کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر ، 2،200 افراد نے یہاں خون کا عطیہ دیا تھا  ، جس نے ریکارڈ قائم کیا۔ ایم ایل اے نے کہا کہ یہ  خون تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں تھیلیسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری علیم بیگ کے علاوہ کارپوریٹرز راجکمار پٹیل ، سی این ریڈی ، دیڈیپیا راؤ اور بابا فصیح الدین بھی موجود تھے۔