جوائنٹ کلکٹر کریم نگر کا بیوی کے ساتھ بلٹ بنڈی گانے  پر ڈانس _ ویڈیو دیکھیں 

 

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ مشہور بُلٹ بنڈی گیت پر رقص کیا۔ان کے رقص کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔جوائنٹ کلکٹر نے تقریب میں اپنی بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔تمام مہمانوں نے جوائنٹ کلکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ان دنوں ریاست میں تلگو گیت بُلٹ بنڈی کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہ گیت حالیہ دنوں کے دوران سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے