ایجوکیشن

تلنگانہ دہائی تقریب،بھینسہ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں” یوم تعلیم”کا اہتمام

بھینسہ(نامہ نگارمحمد مشرف ) تلنگانہ حکومت کےدہائی تقریبات کےایک حصےکےطورپرآج مختلف تعلیمی اداروں میں یوم تعلیم دن کا اہتمام عمل میں لایاگیا۔اسی کےپیش نظرآج بھیںسہ شہرکےگورنمنٹ ضلع پریشد گرلزہائی اسکول میں ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیاتھا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیشیت محمدعبدالماجدنمائندہ کونسلرمجلس وجنرل سکریٹری مجلس اتحادالمسلیمن شاخ بھینسہ نےکی شرکت کی۔ساتھ ہی تلنگانہ حکومت کی جانب سے بھینسہ ضلع پریشد گرلزہائی اسکول میں تعمیرکیے گیے ڈیجٹل کلاس رومس کا افتتاح انجام دیا۔

 

 

بعدازاں انہوں نے طالبات سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ضلع پریشدگرلزہائی اسکول تلگومیڈیم میں ڈیجٹل کلاسوں کی منظوری عمل میں آئی تھی لیکن تلگومیڈیم میں طلبا کی تعدادبہت کم پائی گئ تھی۔جس پربھیںسہ محمدجابراحمدنائب صدرنشین بلدیہ بھیںسہ وضلعی صدرمجلس کی علم میں اس بات کو لایا گیا۔جس کےبعدمحمدجابراحمدنائب صدرنشین بلدیہ کی ہدایت پراس جانب نمائندگی کرتےہوئےاردومیڈیم ضلع ہریشدگرلزہائی اسکول طالبات کی زیادہ تعدادکو دیکھتےہوئے ان ڈیجٹل کلاس رومس کوضلع پریشدگرلزہائی اسکول میں تعمیرعمل میں لائی گئی۔

 

 

اس موقع پرانہوں نےکہاکہ وائی فائی کےاستعمال سے ان ڈیجٹل بورڈس پرتمام مضامین کےعنوانات کواچھی طرح سےدیکھا اورپڑھاجاسکتاہے۔۔اس موقع اساتذہ واولیاطلبا موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button