تلنگانہ

مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جمعہ 23 دسمبر کو ریاست بھر میں دھرنا منظم کرنے بی آر ایس کارکنوں کو کے ٹی آر کی اپیل

حیدرآباد _  22 دسمبر ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر اور وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راو نے مرکزی حکومت کی مخالف عوام اور مخالف تلنگانہ سازشوں کے خلاف جمعہ 23 دسمبر کو ریاست بھر میں دھرنا پروگرام منعقد کریں۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کسانوں کی جانب سے طمانیت روزگار اسکیم کے حصہ کے طورپر بنائے گئے فصلوں کو خشک کرنے والے شیڈس کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی کہ وہ کل تمام ضلعی مستقروں میں دھرنادیں کیونکہ مرکزی حکومت کسانوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے اور ریاست کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کر رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button