مسلمانوں کو ویکسین لینے کی ترغیب دینے سلمان خان کی مدد _ مہاراشٹرا حکومت کا فیصلہ

ممبئی _ مہاراشٹر کے وزیر صحت  راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا ویکسین لینے سے متعلق ہچکچاہٹ دیکھی جا رہی ہے اور حکومت نے  ان  لوگوں کو راضی کرنے کے لیے اداکار سلمان خان کی مدد لینے  کا فیصلہ کیا  ہے

انہوں نے میڈیا کو بتایا، ’’میں ایک دو دن میں سلمان خان سے بات کروں گا۔‘‘ ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر ریاست ویکسین دینے  میں سب سے آگے ہے، لیکن کچھ علاقوں میں ویکسینیشن کی رفتار کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ مذہبی رہنما اور فلمی اداکار بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور لوگ انہیں سنتے ہیں، اس لئے حکومت نے سلمان خان اور دیگر مذہبی رہنماؤں کی مدد حاصل کرتے ہوئے عوام میں ویکسین کے تعلق سے پائے جانے والے شکوک کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر نے کہا کہ ریاست میں اب تک 10.25 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، اور نومبر کے آخر تک تمام اہل افراد کو کم از کم پہلی خوراک دینے کا نشانہ ہے ۔